17 اکتوبر 2016 - 12:54

کویتی حکومت کے مستعفی ہونے کے بعد کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت کے مستعفی ہونے کے بعد کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ توڑنے کا اعلان امیر کویت کی طرف سے جاری حکمنامے میں کیا گیا۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کہا کہ کویت کی پارلیمنٹ کو علاقائی صورت حال اور سکیورٹی معاملات کے پیش نظر تحلیل کر دیا گیا جبکہ کابینہ کے ارکان سے بھی استعفے لئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169